ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سشماسوراج نے ملیشیا میں پھنسے ہندوستانی شہری کی مددکی

سشماسوراج نے ملیشیا میں پھنسے ہندوستانی شہری کی مددکی

Sat, 28 Oct 2017 19:55:24    S.O. News Service

نئی دہلی28 اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کی اپیل پر ایک بار پھر فوری توجہ مبذول کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کوالالمپور کے ایک ہندوستانی فیملی کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔ وزیر خارجہ سے کوالالمپور میں مقیم ایک ہندوستانی فیملی نے مدد کی اپیل کی تھی ۔ جس کے جواب میں انہوں نے کوالالمپور میں واقع بھارتی سفارت خانہ کو متاثر خاندان کی مدد کرنے کی ہدایت دی اور ہفتہ کے اختتام میں تعطیلات کے باوجود سفارت خانہ کو ہندوستانی خاندان کو سفری دستاویزات فراہم کرنے کے لیے کہا ۔ سشما کا یہ ردعمل کسی میرا رمیش پٹیل نامی شخص کی اپیل پر آیات۔ میرا نے سشماسوراج سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا خاندان ہوائی اڈہ پر ہے اور ان کا پاسپورٹ کھو گیا ہے ۔ وزیر نے ٹویٹ کیاکہ ملائیشیا میں واقع بھارتی سفارت خا نہ! یہ ایک ہنگامی معاملہ ہے ،براہِ مہربانی سفارت خانہ کھولیں اور ہندوستانی فیملی کی مدد کریں ۔ سشماسوراج کی درخواست کے جواب میں ملائیشیا میں واقع بھارتی سفارت خانہ نے ٹویٹ کیا کہ خاندان کے ارکان سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور ان کی مدد کی جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر کو کئے گئے ٹوئٹ میں میرا نے لکھا کہ سشما سوراج میم! میرا خاندان ملائیشیا ہوائی اڈہ پر ہے اور ان کا پاسپورٹ کھو گیا ہے۔ اختتام ہفتہ کی وجہ سے بھارتی سفارت خانہ بند ہے ، برائے مہربانی مدد کریں۔ اسی طرح کے ایک اور کیس میں وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں واقع بھارتی سفارت خانے سے اپنا پاسپورٹ کھو چکی ایک بھارتی طالب علم کی مدد کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ 


Share: